وزیراعلی پنجاب نے لیاقت پور میں مسافر ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

 
0
5793

لاہور اکتوبر 31 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیاقت پور میں مسافر ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے مسافر ٹرین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلی عثمان بزدارنے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔