ٹرین حادثے میں معمولی سی غفلت نے 71 زندگیاں نگل لیں

 
0
270

رحیم یار خان اکتوبر 31 (ٹی این ایس): سانحہ تیز گام میں بسم اللہ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن کے پیش امام مسجد مولانا مقبول جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے قریب ٹرین کی ائیر کنڈیشنڈ، بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی سے کم از کم 70 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مسافروں کی زیادہ تر تعداد تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتی تھی۔جاں بحق افراد کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے کیونکہ ان کی لاشیں جھلس چکی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 15 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جب کہ دیگر باقابل شناخت ہیں۔اس سانحہ میں پیش امام مسجد بھی جاں بحق ہوئے بتایا گیا ہے کہ سانحہ تیز گام میں بسم اللہ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن کے پیش امام مسجد مولانا مقبول جاں بحق ہو گئے۔
خیال رہے کہ ۔ ریلوے حکام کے مطابق ان تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے۔ جان بحق مسافروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کی جا رہی ہیں۔متاثرہ بوگیوں میں کولنگ اینڈ سرچ آپریشن جاری ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو شیخ زید ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا جا رہا ہے، بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شیخ زید ہسپتال برن یونٹ میں 30 مریضوں کے لئے بیڈ لگائے گئے ہیں اورسینئر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات برن یونٹ میں موجود ہیں۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو 1122، پولیس، فائر بریگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تیز گام ٹرین کو حادثہ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے نزدیک پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔