رحیم یارخان (ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے وضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد کی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر میاں میاں شاہد سلیم، سہیل درانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ، سی ای او عبداللہ ایڈورٹائزر نعمان یعقوب، ارسلان صابر، ضلعی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عظیم، جنرل سیکرٹری یونس شاکر، سینئر نائب صدر رانا محمد امجد، نائب صدور ایاز قادری، نصیب احمد، شاہد انصاری، بابو لیلا رام، رانا راشد اور رانا بابرکی اپنے اپنے وفودکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، سینئرنائب صدرجاوید اقبال، نائب صدرشیخ جہانگیراشرف، جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ، فنانس سیکرٹری عزیر الحق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات چوہدری وسیم امیر، ایگزیکٹو ممبران بلال حبیب، حیات خاور، رانا محمد عثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمد کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اورگلدستے پیش کیے

 
0
8

رحیم یارخان (ٹی این ایس)(بیوروچیف جہانگیرحسین) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے وضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد کی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر، میاں احمدامتیاز، محمود الحق بخاری، عبدالطیف بھٹی، میاں اثمار اکرم، میاں وقاص رفیق، میاں شاہد سلیم، سہیل درانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ، سی ای او عبداللہ ایڈورٹائزر نعمان یعقوب، ارسلان صابر، ضلعی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عظیم، جنرل سیکرٹری یونس شاکر، سینئر نائب صدر رانا محمد امجد، نائب صدور ایاز قادری، نصیب احمد، شاہد انصاری، بابو لیلا رام، رانا راشد اور رانا بابرکی اپنے اپنے وفودکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، سینئرنائب صدرجاوید اقبال، نائب صدرشیخ جہانگیراشرف، جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ، فنانس سیکرٹری عزیر الحق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات چوہدری وسیم امیر، ایگزیکٹو ممبران بلال حبیب، حیات خاور، رانا محمد عثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمد کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اورگلدستے پیش کیے اورنیک تمناؤں کااظہارکیاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں امتیاز احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ عوام کی محرومیوں اورمسائل کے حل کے لیے مثبت اندازمیں اپناکرداراداکرے گی اورعوامی مسائل اجاگرکرکے قلم کی حرمت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی و سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سٹی پل فلائی اوور، خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی، شہر کی تمام چھوٹی بڑی کارپٹ سڑکیں، سیوریج لائن منصوبے اور درجنوں دیگر ترقیاتی کام ہمارے دورکی نمایاں مثالیں ہیں قبل ازوقت پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں نہ کوئی ضمنی الیکشن ہے اورنہ ہی جنرل الیکشن قریب ہیں 2029 کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت میرٹ، انٹرویوز اور ورکرز کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کرے گی، انہوں نے کہاکہ میں اسلام آبادبیٹھے کی بجائے صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک اپنے ڈیرے پر عوامی خدمت کے لیے موجودرہتاہوں اور ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خوشی و غمی میں شریک رہتاہوں انہوں، کسی سیاستدان کودوسروں کی سیاسی سماجی خدمات اورترقیاتی کاموں کے سائے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ان شاء اللہ آئندہ بھی عوام کے تعاون سے مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے، گفتگوکرتے ہوئے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامرنے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوام اور حکمرانوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں سچائی، دیانت اور غیر جانبداری پر مبنی صحافت نہ صرف جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے بلدیاتی امور میں بہتری کے لیے میڈیا کی مثبت رہنمائی نہایت ضروری ہے شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، اس موقع پرسیدمحمودالحق شاہ بخاری نے بھی گفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کابینہ کومبارک بادپیش کی،۔ سی ای او عبداللہ ایڈورٹائزر نعمان یعقوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحافی معاشرے کی اصلاح اور عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، بعد ازاں ضلعی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عظیم، جنرل سیکرٹری یونس شاکر اور سینئر نائب صدر رانا محمد امجد نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے نومنتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔آخر میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری نے وفود کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہمیشہ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گاپریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت اور عوامی مسائل کو اعلیٰ فورمز تک پہنچانے کے لیے متحرک پلیٹ فارم ہے اور آئندہ بھی صحافتی اقدار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

رحیم یارخان: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامروفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدرراؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندرزماں چوہدری ان کی کابینہ کومبارک باددینے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکررہے ہیں دوسری جانب سی ای او عبداللہ ایڈورٹائزر نعمان یعقوب، ارسلان صابر، ضلعی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عظیم، جنرل سیکرٹری یونس شاکر اورسینئر نائب صدر رانا محمد امجدوفودکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارک باداورگلدستے پیش کررہے ہیں۔

رحیم یارخان(بیوروچیف جہانگیرحسین) الحرمین ایسوسی ایٹ بلڈرز و فاؤنڈرز کے زیرِ اہتمام”ایلیٹ سگنیچر ٹاور“(اتحاد ٹاؤن) کے روحِ رواں محمد طلحہ مغل کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کی تقریب کااہتمام کیاگیا، تقریب میں نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، سینئرنائب صدرجاوید اقبال، نائب صدرشیخ جہانگیراشرف، جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ، فنانس سیکرٹری عزیر الحق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات چوہدری وسیم امیر، ایگزیکٹو ممبران بلال حبیب، حیات خاور، رانا محمد عثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمداجرک اورسندھی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ اس موقع پر رانا عبدالخالق، عظمان اصغر (صدر سٹی انجمن تاجران)، رانا بلال، طارق وڑائچ، خیام کاظم وڑائچ، عامرامین، ابوبکرڈاہا سمیت شہر کی معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحرمین ایسوسی ایٹ بلڈرز و فاؤنڈرز اور ایلیٹ سگنیچر ٹاور کے بانی محمد طلحہ مغل نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان صحافت کے فروغ، جمہوری اقدار کے تحفظ اور شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں جو حقائق کو سامنے لا کر عوام اور اداروں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ محمد طلحہ مغل نے اپنے خطاب میں ایلیٹ سگنیچر ٹاور، اتحاد ٹاؤن اور دیگر جاری و آئندہ تعمیراتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شہر میں جدید، معیاری اور محفوظ رہائشی و کمرشل سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ رحیم یارخان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری سکندرزماں چوہدری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہا ہے نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کرے گی اور حق و سچ کی آواز کو ہر فورم پر بلند رکھا جائے گا۔ راؤ نعمان اسلم نے محمد طلحہ مغل کی جانب سے دی گئی پرتکلف ضیافت اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سماجی و کاروباری شخصیات کے درمیان اس طرح کا باہمی تعاون شہر کی مجموعی ترقی کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری نے مہمان نوازی پر محمد طلحہ مغل کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے کردار، صحافتی ذمہ داریوں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رحیم یارخان:الحرمین ایسوسی ایٹ بلڈرزوفاؤنڈرزکے زیرِاہتمام”ایلیٹ سگنیچر ٹاور“اتحاد ٹاؤن کے محمد طلحہ مغل کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں دی گئی عشائیہ کی تقریب میں نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندرزماں چوہدری، کابینہ کے عہدیداران وممبران مجلس عاملہ دیگرمہمانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔