رحیم یارخان (ٹی این ایس) سکول فارسپیشل پرسنزکے زیراہتمام ڈائریکٹرعمانوئیل عامی کی جانب سے کرسمس تقریب کااہتمام کیاگیا

 
0
12

رحیم یارخان (ٹی این ایس)(بیوروچیف جہانگیرحسین)سکول فارسپیشل پرسنزکے زیراہتمام ڈائریکٹرعمانوئیل عامی کی جانب سے کرسمس تقریب کااہتمام کیاگیاتقریب کی صدارت محمدیونس وڑائچ نے کی، فیاض احمدنقشبندی نے قرآن پاک کی تلاوت کی، پادری سعیدآف لیاقت پور نے بائبل مقدس کی تلاوت کی، عمانوئیل عامی نے استقبالیہ خطاب کیا، محمدیونس وڑائچ ایڈووکیٹ، لالہ ناصرمحمود، پادرندیم، پادری شارو اورپادری برنباس ظفرنے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن محمداقبال نقشبندی نے کہاکہ میں اپنے مرشدصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارؒ کے پیغام محبت کاپرچارکرتے ہوئے دیگرعہدیداران کے ہمراہ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوں اورمبارک بادپیش کرتاہوں، بین المذاہب امن اتحادکانعرہ سب سے پہلے لاثانی سرکارؒنے لگایااورپوری دنیامیں اس پیام امن ومحبت کوعام کیا، لاثانی سرکارؒکے آستانہ عالیہ پرلکھاہواہے انسانیت سے پہلے مذاہب بعدمیں انسانیت سے محبت کااظہارکرنے کے لیے اپنے پیربھائیوں پیرصوفی عبدالعزیزقادری، منظورنعیم صابری، محمدشاہدنقشبندی، محمدشہبازنقشبندی، فیاض احمدنقشبندی، عنایت اللہ نقشبندی، محمدعلی نقشبندی اوررضوان امین نقشبندی امیرحلقہ چک 135پی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی، کرسمس کاکیک کاٹاگیا، بچویں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، آخرمیں شرکاء میں ماہنامہ لاثانی انقلاب تقسیم کیے گئے۔

رحیم یارخان:سکول فارسپیشل پرسنزمیں منعقدہ کرسمس کی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرعمانوئیل عامی، لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمداقبال نقشبندی، محمدیونس وڑائچ ودیگرکاگروپ فوٹو۔