راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس دفتر سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا و دیگر افسران نے شرکت کی

 
0
6
راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)ریجنل پولیس دفتر سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد،   تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا و دیگر افسران نے شرکت کی، محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ریٹائرڈ ہونے والے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اگرآپ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد کسی قسم کی مشکل درپیش ہو تو آپ ہمیں براہ راست بتا سکتے ہیں آپ کے لیے میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران، ایس پی لیگل عبدالفاروق، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر، ڈی ایس پی آرآئی بی مرزا زمان رضا، ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رسول،بلڈنگ انچارج پرائیویٹ سیکرٹری جاوید اختر،اکاؤنٹنٹ جمیل احمد ودیگر برانچ انچارجز وافسران نے شرکت کی، ریٹائرڈ ہونے والو ں میں انسپکٹر اخلاق حسین اور اسسٹنٹ امجد جاوید شامل تھے،انسپکٹر اخلاق حسین نے محکمہ پولیس میں 39سال مختلف اضلاع اور یونٹس میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے جبکہ امجد جاوید اسسٹنٹ نے محکمہ پولیس میں مختلف اضلاع میں 37سال 10ماہ اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ محکمہ پولیس کا بہترین اثاثہ ہیں آپ کا تعلق محکمہ سے کبھی ختم نہیں ہو گا اگر آپ کو کسی بھی قسم کا ذاتی مسئلہ درپیش ہو تو آپ براہ راست مجھ سے یا اپنے افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں، محکمہ پولیس آپ کے مفید تجربات سے ہمیشہ مستفید ہوتا رہے گا، ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ کی نئی زندگی کا آغاز ہو گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو صحت و سکون والی زندگی عطا فرمائے۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے آر پی او راولپنڈی کا پر وقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس افسران کو ان کی بہترین خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دئیے۔