عمران 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، نواز شریف نے انکا پلان تتر بتر کر دیا: مریم

 
0
77

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو بینچ فکسنگ کا ثبوت قرار دیدیا۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا ادارے میں فیض کی باقیات موجود ہیں جو اب بھی عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان سیاسی جلسے کے لیے ٹانگ کے ساتھ پنڈی چلا جاتا ہے لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔علاوہ ازیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر آنے والے عمران خان 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، نواز شریف نے ان کا پلان تتر بتر کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کوئی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا، وہ عدلیہ کے کندھوں پر بیٹھ کر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، جانے والے کچھ لوگ عمران خان کی سہولت کاری چاہتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ناصرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہونا چاہیے