مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
129

مسلم ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے مشکوک لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،نوجوان سے دو پستول بھی برآمد کر لئے گئے ۔ایس ایچ او ویسٹریج کے مطابق ورکرز کنونشن سے پکڑے گئے نوجوان کی شناخت جمیل عرف جمولا کے نام سے ہوئی،ریکارڈ یافتہ ڈاکوتھانہ رتہ امرال کومطلوب ہے، گرفتار شخص سے ہنڈا 125بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے کنونشن کے سلسلے میں راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات ،دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد،ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی جسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ رش میں موبائل اور پرس وغیرہ چوری کرنے کی غرض سے آیا تھا، تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا۔