مداحوں کے پرتپاک استقبال پر سلمان خان آبدیدہ ہو گئے

 
0
330

ممبئی،10اپریل(ٹی این ایس):بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو اْن کے مداحوں نے آبدیدہ کردیا۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو روز بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے تو وہاں اْن کی توقعات کے برعکس مداحوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے سلو میاں کو آبدیدہ کردیا۔بالی ووڈ سمیت ہزاروں دلوں میں راج کرنے والے سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائی کے بعد شاندار استقبال کئے جانے پر آبدیدہ انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بْرے وقت میں میرے ساتھ رہنے پر،میری حمایت کرنے پر اور بے انتہا محبت کرنے پر شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو دوروز قبل 19 سال پرانے نایاب کالے ہرن شکار کے کیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے قصوروارٹہراتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔