ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد

 
0
11802

راولپنڈی 21 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد، پوٹھوہار ڈویژن کے جلوسوں کے منتظمین کی شرکت، 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے، ایس پی سید علی. تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ایس پی پوٹھوہار کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں منتظمین جلوس راجہ جاوید، قاری محمد رفیع اللّه، ساجد محمود سیفی، مفتی محمد نصیر ضیائی، طارق نقی، مظہر حسین قادری، عامر صدیقی، محمد افتخار گوندل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا، میٹنگ کے دوران جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے باہمی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس محرم الحرام کی طرح 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے موقع پر امن وامان قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے، جلوس میں آنے والے شرکاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،

جلوس کی سیکورٹی کے لیے ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جلوس کے راستے میں کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے، اس سلسلہ میں نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا، عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے دوران میوزیکل انسٹرومنٹ اور موسیقی کی اجازت نہیں ہو گی، ایس پی سید علی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جائیں گے، ایس پی سید علی کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہم سب مل کر راولپنڈی شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،شرکاء میٹنگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم راولپنڈی پولیس انتظامیہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، میٹنگ کے اختتام پر مفتی محمد نصیر ضیائی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔