اسلام آباد،دسمبر09(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شہبازشریف اورنج لائن منصوبے پر عدالت کی تنقید اور پابندیاں بھول گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کو اورنج لائن منصوبے کی تعمیر کی اجازت دی جس کے بعد شہبازشریف نے پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ شہبازشریف اورنج لائن منصوبے پر عدالت کی تنقید اور پابندیاں بھول گئے، سپریم کورٹ نے کہا کہ منصوبے میں ماحول ،ْتاریخی مقامات کومحفوظ رکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ 200 ارب روپے کے منصوبے کو فیز ایبلیٹی اسٹڈی کے بغیر کیسے تسلیم کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان کوماحول اور تاریخ سے متعلق کوئی تشویش نہیں ،ْتمام شریف الیکشن مہم کے لیے دکھاوے کے مہنگے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ،ْان منصوبوں سے بھاری کمیشن لے کر یہ اپنے بیرون ملک اکاؤنٹ بھرسکتے ہیں۔