ٹرمپ کے فیصلے پر دنیا تنقید کررہی ہے، عالم اسلام کو ہونے والی سازشوں کے تناظر میں متحد ہونا پڑے گا، خورشید شاہ

 
0
1382

 

 

سکھر،دسمبر09(ٹی این ایس) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے پر دنیا تنقید کررہی ہے ،ْ عالم اسلام کو ہونے والی سازشوں کے تناظر میں متحد ہونا پڑے گا ،ْصرف باتوں سے مسائل حل نہیں ہونگے ،ْ ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا۔

ہفتہ کو خورشید شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے پر دنیا تنقید کر رہی ہے ‘ عالم اسلام کو ہونے والی سازشوں کے تناظر میں متحد ہونا پڑے گا۔ امریکی اعلان کی عالمی برادری نے بھرپور مذمت کی ہے ،ْ مسلمان دنیاکے جس کونے میں ہوں ایک جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ‘ قبلہ اول کو سازش کے تحت یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ‘ مسلمانوں کو ایک طرف دھکیلنا دنیا کیلئے خطرناک ہو گا۔

ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ حادثاتی طور پر امریکی صدر بنے ہیں۔ امریکی عوام نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹرمپ کے بیان پر غم و غصہ ہے۔ عالم اسلام کو آج پھر بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974ء میں عالم اسلام کے قائدین کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو پھر ایک ہونا پڑیگا ،ْ سعودی عرب اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ حقیقی جہاد یہی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ دنیا بھر کے میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بیت المقدس کے معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے۔