پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

 
0
168

اسلام آباد 27 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹبگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔

کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتررہی ہے۔

کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔