وزیراعظم کی کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملہ کی پرزور مذمت

 
0
427

اسلام آباد،جنوری18 (ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں جمعرات کو دو اہلکار شہید ہو گئے۔

وزیراعظم نے بلوچستان کانسٹیبلری کی صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت بھی کی۔