مریم اورنگزیب کی کوئٹہ میں پولیو ٹیم اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملوں کی شدید مذمت

 
0
421

اسلام آباد،جنوری18 (ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں پولیو ٹیم اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، ملک و ملت کی حفاظت کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کیلئے اپنا فریضہ ادا کر رہے ہیں، انسانیت کی خدمت کرنے والوں پر حملے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔