راولپنڈی (ٹی این ایس) رات گئے تھانہ مری کی پولیس چوکی پر اوباشوں کا حملہ

 
0
98

راولپنڈی(مظہر شاہ ) رات گئے تھانہ مری کی پولیس چوکی پر اوباشوں کا حملہ ۔ پولیس کے جوان زخمی ۔ ڈی ایس پی مری ملک عارف سمیت ایس ایچ او تھانہ مری ملک آصف موقع پر پوھنچ گئے تھے زخمی ملازمین کو ہسپتال پوھنچا دیا گیا ۔
25 افراد نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔
پولیس ملازم نے اوباشوں کو خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے سے منع کیا جس پر اوباشوں کا جتھہ آپے سے باہر هو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مری کی چوکی پر اوباشوں کے جتھے نے حملہ کر کے پولیس ملازمین کو شدید زخمی کر کے چوکی کی توڑ پھوڑ کی ۔ حملے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اوباش افراد خواتین کو چھیڑ چھاڑ کرنے کے ساتھ جملے کس رھے تھے جس پر پولیس ملازم نے منع کرتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کی مگر مذکورہ افراد باز نہیں آئے جبکہ پولیس چوکی پر ھی حملہ کر دیا حملے میں تقریباً 25 افراد بتاۓ گئے ہیں جنہوں نے پولیس ملازمین پر اسلحہ تان کر تشدد کیا جبکہ پولیس چوکی کا سامان بھی توڑ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مری ملک عارف اور ایس ایچ او تھانہ مری ملک آصف اقبال موقع پر پوھنچ گئے زخمی پولیس ملازمین کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال پوھنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔
ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہرممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔( ایس ایچ او تھانہ مری ملک آصف اقبال )