حمزہ شہباز کے لئے نئی مشکل، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

 
0
95

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئے،لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے اور نئے الیکشن کرانےکی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین کو 25 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کب سے لاگو ہو گا، دیکھنا یہ ہے کہ کیا جو اقدامات ہو گئے وہ بھی کالعدم ہو سکتے ہیں؟

یادرہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔پرویز الہٰی کی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔پرویز الہٰی کا درخواست میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے۔درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔انہوں نے متن میں استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے۔ پرویز الہیٰ نے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔