فیفا ورلڈ کپ، تیسرے راؤنڈ کے میچز آج سے کھیلے جائیں گے

 
0
187

فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے دو راؤنڈ اختتام کو پہنچ گئے، آج سے تیسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے اور گروپ بی کے مقابلے ہوں گے، ایکواڈور اور سینیگال، ایران اور امریکا کے ساتھ ساتھ ویلز اور انگلینڈ اگلے مرحلے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔

آج گروپ اے کے سلسلے میں میچ ایکواڈور اور سینیگال کے درمیان ہوگا، یہ مقابلہ سینیگال کیلئے اہمیت کا حامل ہے جسے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔