اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس ،الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری،فیصلہ 23 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ ارکان نے وزیر اعلی کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا،مخالف امیداور کو ووٹ ڈالنے سے انحراف ثابت ہو گیا،
الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیریشن کو منظور کرتا ہے،منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی۔تحریری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اس ریفرنس سے متعلق دو اپشن تھے،ہمارے پاس اپشن تھا کہ ووٹ ڈالنے والے ارکان کو 63 اے کی شرائط پوری نہ ہونے پر مسترد کر دیا جائے،دوسرا اپشن تھا کہ مخالف امیدوار کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنا سنگین معاملہ ہے،جیسا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا۔