اسلام آباد 24 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں۔
ان کا کہنا تھاکہ رمضان المبار ک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔
بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی۔ سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔