ایران(ٹی این ایس) خبردار کیا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد کوئی ملک ایران پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

 
0
132

ایران

خبردار کیا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد کوئی ملک ایران پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک اس تنازعے میں شریک نہیں اور اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران ملوث نہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے ایسے شکوک تھے کہ اس نئے حملے میں بھی ان فلسطینی جنگجوؤں کے لیے تہران کی تائید و حمایت ہو سکتی ہے۔ تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کنعانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس جنگ میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہے اور اس تنازعے کو بہانہ بنا کر ان کے ملک پر حملہ نہ کیا جائے۔