راولپنڈی ۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شادی کی تقریب رچا کر ہجوم اکٹھا کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

 
0
446

راولپنڈی اپریل 23 (ٹی این ایس): راولپنڈی ۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شادی کی تقریب رچا کر ہجوم اکٹھا کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باوجود ملزم نے بھائی کی شادی میں ہجوم اکٹھا کیا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز احمد قریشی تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹیکسلا پولیس اہلکار سرکاری گاڑی میں حسب معمول گشت پر معمور تھے کہ محلہ مشرقی آباد کے ایک گھر میں ہجوم دیکھ کر پڑتال کرنے پر معلوم ھوا کہ شادی کی تقریب ھے جس وجہ سے عثمان الحق کو گرفتار کرلیا گیا جس نے پولیس کو بتایاکہ اس نے بھائی کی شادی کے سلسلے میں ہجوم اکٹھا کیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ھے