میڈیا پر ویڈیو چلنے اور  سخت تنقید کے  بعد شیخ رشید کے دورہ اندرون روالپنڈی کے دوران کچھ زیادہ ہی پھرتی دکھاتے ہوئے غلط پارکنگ پر شہریوں کی موٹر سا ئیکلو ں الٹ پلٹ کر کے ان  کو نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا

 
0
692

راولپنڈی، اگست 28(ٹی این ایس): وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید کے دورہ اندرون روالپنڈی کے دوران کچھ زیادہ ہی پھرتی دکھاتے ہوئے غلط پارکنگ پر شہریوں کی موٹر سا ئیکلو ں الٹ پلٹ کر کے ان  کو نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا. واقع کی ویڈیو میڈیا  پر آنے اور لوگوں کی سخت تنقید کے بعد  یہ اقدام کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ  سی ٹی او محمد بن اشرف نے متعلقہ ٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز تیمو ر خان کو  انکوائری مارک کر دی اور یہ کہ ٹریفک قوانین کی پابندی  کروانےکے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان یا ان کی تذ لیل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں.