ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے  وکلاء  پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کیلئے زبردستی زمین ایکوائر کیے جانے کے خلاف موضوع طمہ وموہریاں کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

 
0
736

اسلام آباد، اگست 28(ٹی این ایس):ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے  وکلاء  پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کیلئے زبردستی زمین ایکوائر کیے جانے کے خلاف موضوع طمہ وموہریاں کے مکینوں کا نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ  چیف جسٹس سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مظاہرین  جن میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل تھے، نے بتایا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ہماری آٹھ ہزار کنال آبائی زمین کو ہماری مرضی کے خلاف ذبردستی ایکوائر کر کے پرائویٹ وکلاء ہاؤسنگ سکیم بنانا چاہتے ہیں جب کہ سی ڈی اے ایکوائر شدہ زمین  پہلے سے پچیس ہزار کنال موجود ہے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا غریب مکینوں کو اپنے آبائی گھر سے بے گھر کیا جا رہا ہے جو کہ ناانصافی ہے ایک طبقے کو بے گھر کر کے اشرافیہ کو سہولیات فراہم کرنا غیر  آئینی ہے احتجاج میں شامل خواتین اور بچوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کہ ہمارے سروں سے چھت چھینے والوں کے ساتھ کاروائی کریں اور ہمیں زیر سماعت کیس  میں ہماری شنوائی بھی ہونی چاہئے،مظاہرین نے وزیرآعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ قانون کی یکساں عمل داری قائم کر کے ہمارا مستقبل محفوظ بنایا جائے مظاہرین نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے حقوق کیلئے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے بے گھر ہونے سے بچایا جائے اپنی آبائی زمینوں پر رہنے کا حق نہ چھینا جائے۔