ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے حتمی نوٹسسز جاری کر دیئے

 
0
484

ڈیپارٹمنٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کا ٹیکس وصول کر رہا ہے
اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلز سے بیڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے حتمی نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں،اس سلسلے میں ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں وفاقی دارالحکومت میں بیڈ ٹیکس پہلی بار وصول کیا جا رہا ہے اور آج ایکسائز ٹیم نے آج سیکٹر جی 7 اور جی 8 میں مختلف ہوٹلز کو حتمی نوٹسسز جاری کیئے گئے ہیں بیڈ ٹیکس نہ جمع کروانے والے ہوٹلز کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے گی یہ خصوصی ٹیم وفاقی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں بھی بیڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے سرپرائز وزٹ کر رہی ہے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گزشتہ 6 ماہ میں بیڈ ٹیکس کی مد میں کڑوڑوں روپے وصول کر چکا ہے