آج مورخہ 24 جون 2019 کو محترمہ مہناز سعید صاحبہ چئیر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل اچانک دورہ پر جیل ہذا تشریف لائیں، معزز مہمان نے خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا

 
0
1019

راولپنڈی/اسلام آباد جون 24 (ٹی این ایس): آج مورخہ 24 جون 2019 کو محترمہ مہناز سعید صاحبہ چئیر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل اچانک دورہ پر جیل ہذا تشریف لائیں۔ معزز مہمان نے خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔

معزز مہمان نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیااور کھانے کے معیار کو سراہا۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فرایم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ معزز مہمان نے جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر چوہدری اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔