وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

 
0
1268

لاہور جون 24 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، 4 گھنٹے طویل ملاقات میں حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال- وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات خود نوٹ کرتے رہے- وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئے- اراکین اسمبلی کی بہترین بجٹ اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35 فیصد فنڈز مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔
جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا- تحریک انصاف کی حکومت نے آپ کی قیادت میں پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے- وزیراعلیٰ کا مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان- جس ضلع میں یونیورسٹی موجود نہیں،وہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا- بارڈر ملٹری پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ بھرتیاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی- جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کے لئے ا ستعمال نہیں ہوں گے۔ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی- جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔ دریائے سندھ کے کٹاؤ کے باعث لیہ اور راجن پور کے علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت- محکمہ آبپاشی اس ضمن میں فوری طورپر ماڈل سٹڈی کرا کر اقدامات کرے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے- ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے- محکمہ آبپاشی کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بحال کریں گے- رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا-

مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کا منصوبہ بھی آخری مرحلے میں ہے- مظفر گڑھ او رراجن پور میں یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ مظفر گڑھ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے غلط استعمال کی شکایت کی انکوائری کاحکم- تحقیقات کر کے آج شام تک رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے- ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کروں گا- میں خود منصوبوں پر ہونے والے کام کی مانیٹرنگ کررہاہوں۔ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور اینٹی کرپشن کے ادارے کو بھی چیک اینڈ بیلنس کی ہدایت کی ہے- راجن پور او رلیہ میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے۔ لیہ میں بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیاجائے گا- ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے- پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے- ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی ہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ اراکین اسمبلی کی نشاندہی پر نئے کالجز کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ لیہ،مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے- شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ دار ی ہے- صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا- پانی چوری کے واقعات پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی- پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے متعلقہ ادارے اور محکمے فعال انداز میں موثر اقدامات جاری رکھیں۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے۔ ایم ایم روڈ کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیاجارہاہے- نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کے فوری نوٹیفکیشن کے اجراء کا حکم- علی پور سے ترنڈہ محمد پناہ تک سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی- مظفر گڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیاہے- کرپشن نے پہلے ہی ملک کا بیڑا غرق کیاہے- میں کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا-

وزیراعلیٰ کا کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کاحکم- اراضی سنٹرز کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل۔ کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی او رڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک ماہ کے ا ندر جامع سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی- 115نئے اراضی سنٹرز کی تعمیر کے منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کروں گا- یہ سنٹرز دسمبر تک ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں۔ ارکان اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا- پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے بارے میں تجاویز دیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزراء محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک،رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری،چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔