قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اجلاس میں 2 انکوائریوں کی منظوری دی گئی، متعدد امور پر بحث کی گئ

 
0
374

اسلام آباد مارچ 14 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا جس کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

NAB Executive meeting.

NAB Executive meeting.

Posted by TNS Media on 2019 m. kovo 14 d., ketvirtadienis

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں غلام محمد، سابق سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان، افسران/اہلکاران ، ٹھیکہ دار ان، صوبائی ہائی وے ڈویژن ضلع سانگھڑ اور دیگر شامل ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اصغر شیخ،سابق ڈائریکٹر جنرل لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انو یسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1 ۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حاجی گلبار خان سابق وزیرصحت گلگت بلتستان،محمد زمرد خان،سابق کنزرویٹر گلگت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ،حاجی نصیب خان، عبدالصمد،محمد قاسم پرنسپل میڈیکل آفیسراور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر غیر قانونی طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 7ٹھیکیداروں کو قواعدوضوابط کے برعکس اور جرمانہ وصول کئے بغیرجنگلات کی کٹائی اورنقل وحمل کیلئے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوتقریبا45.73ملین ّ ّّّروپے کا نقصان پہنچا۔
2۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مہتاب احمد خان ،سابق مشیر برائے شعبہ ہوابازی، عرفان الٰہی ،سابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن،مشرف رسول،سابق چئیرمین پی آئی اے ،محمد علی ٹبہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعدوضوابط کے برعکس مشرف رسول کو چئیرمین پی آئی اے تعینات کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا اورجس کی تعیناتی کو عدالت عظمی بھی غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔