گزشتہ مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات کے حجم میں 23 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

 
0
164

اسلام آباد 11 اگست 2021 (ٹی این ایس): گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات کے حجم میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 کے دوران چین کو 1663.962 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں برآمدات کی مالیت 2043.206 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران چین کو کی جانے والی قومی برآمدات کی مالیت میں 379.244 ملین ڈالر یعنی 22.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے درآمدات کے حوالہ سے چین تیسرا بڑا ملک رہا ہے۔