ترکی کے بعد الجزائر کے 14 صوبوں کے جنگلات میں ایک ساتھ آ گ لگ گئی،بجھانے کی کوشش میں 25 فوجی، 7 شہری ہلاک

 
0
1050

الجزائر 11 اگست 2021 (ٹی این ایس): ترکی کے بعد الجزائرکے شمال مشرقی متعدد صوبوںمیں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران 25 فوجی اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے الجزائر کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ الجزائر کے 14 صوبوں میں گذشتہ رات ایک ساتھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کو بجھانے کے دوران25 فوجی اور 7شہری ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔

الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلجود نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اوراس میں ممکنہ طور پر ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خانداوں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ۔ان ہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی 140 رکنی ٹیم جلد صوبہ تزی اوزو روانہ کی جائے گی۔