پاکستان امریکی صدر کے اعصاب پر سوار ہو گیا، جب ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے والوں میں بھارتی اور پاکستانیوں کے بارے میں بتایا گیا تو ٹرمپ نے بھارت کے نام پر توجہ دئیے بغیر فوراََ پوچھا کہ کتنے پاکستانی تھے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
6234

امریکہ جنوری 12 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز ریاست ٹیکساس میں جنوبی بارڈر کا دورہ کیا۔جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے غیر ملکیوں سے متعلق بریفنگ دی۔اسی حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی آفیسر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے 41 ممالک سے 133 افراد غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرتے ہوئے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے جن میں انڈین اور پاکستانی شامل تھے،جس پر امریکی صدر نے فوراََ پوچھا کہ کتنے پاکستانی تھے ۔جس پر افسر نے انہیں بتایا کہ دو پاکستانی پکڑے گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب کھڑے سینیٹر جان کورنائن نے کہا کہ کئی ممالک کے لوگ امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر سیکورٹی نہ ہونے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں میں رومانیہ،انڈیا اور بھارت کے لوگ شامل تھے۔امریکی صدر نے بھارت کا نام لینے کی بجائے فور پوچھا کہ کتنے پاکستانی تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے جس پر صارفین نے تبصرے کیے ہیں اور کہا کہ ایسا لگتا کہ پاکستان امریکی صدر کے اعصاب پر سوار ہے۔خیال رہے کچھ روز قبل امریکہ صدر نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھا تھا خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے۔یہ بھی لکھا گیا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کرے۔جب کہ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہناتھا کہ امریکی صدر کی جارحانہ ٹوئیٹس پر وزیراعظم عمران خان کے کرارے جواب نے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو سوچنے پر مجبور کیا۔اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مدد مانگی۔اس بات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جواب نے امریکی صدر کو جارحانہ بیان کے بعد سوچنے پر مجبور کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر افغانستان میں امن کے لیے معاونت کا کہا۔