وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ سٹیٹ، بحالیات اور پلاننگ میں اربوں روپے کی کرپشن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی، ذرائع

 
0
549

اسلام آباد جنوری 12 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے شعبہ سٹیٹ،پلاننگ اور لینڈ و بحالیات کے میگا کرپشن سکینڈل کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ذرائع نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر سٹیٹ خوشحال خان خٹک،ڈرائیکٹر لینڈ و بحالیات توقیر نواز اعوان سمیت اعلی افسران کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یاد رہے وفاقی ترقیاتی ادارے میں کرپشن سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق سوال پر ڈرائیکٹر لینڈ و بحالیات توقیر نواز اعوان ٹی این ایس کے نمائندہ خصوصی پر حملہ آور ہو گئے تھے ایف آئی اے کنگ حماد یونیورسٹی و اسپتال الاٹمنٹ سمیت شعبہ پلاننگ و سٹیٹ میں اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی جائزہ لے گا