یوم آزادی پر آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

 
0
100

تقریب میں سائیکلنگ، پینٹنگ،کڈز ایرینا اور خصوصی میرا تھون کا بھی انعقاد کیا گیا
ہر شہری پودا لگا کر قوم کا مستقبل تابناک بنانے میں کردار ادا کرے، سیدہ شفق ہاشمی
ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی

اسلام آباد() پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام،سائیکلنگ، پینٹنگ،کڈز ایرینا اور خصوصی میرا تھون کا انعقاد کیا گیا،نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات و تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب کی مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہ آزاد مملکت میں لی جانے والی ہر سانس رب باری تعالیٰ کا خصوصی تحفہ ہے نوجوانوں کو اس دن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیےہر شہری یوم پاکستان جوش و خروش سے مناتے ہوئے کلین اینڈ گرین کے تحت گفٹ پلانٹ، گفٹ لائف کے سلوگن کے تحت پودا لگا کر قوم کا مستقبل تابناک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔تقریب میںایڈیشنل کمشنر /ڈائریکٹر ایڈمن آئی سی ٹی قرۃ العین ،ڈائریکٹر ایمرجنسی سید کاشف بخاری، کرنل نعیم ،امجد علوی،نرگس بٹ وآئی وائے ایم ایف،اسلام آباد وی فورس سمیت سینکڑوں بچوں اور ان کے والدین شرکت کی ۔تقریب میں بچوں اور شرکاءِ تقریب نے اس کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہ ایسی تقریب کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ بچوں کو اپنا فن/آرٹ متعارف کروانے کا موقع میسر ہو۔