چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر ضرورت مند خاندانوں میں 2064 پرندے/مرغیاں تقسیم کی گئی

 
0
124

اسلام آباد 13 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان کے ویثرن کے مطابق جاری پراجیکٹ “بیک یارڈ پولٹری”کے تحت مستحق خاندانوں مرغیاں/پرندے سبسڈی پر فراہم کیئے گئے ہیں

محکمہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک نے پرندوں کی تقسیم کیلئے ویٹرنری اسپتال ترلائی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا

تقریب میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غفران شہزاد،ایم اینڈ ای آفیسر ڈاکٹر تابندہ خواجہ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمود رشید شریک ہوئے اور مستحق خاندانوں میں پرندے/مرغیاں تقسیم کی

منصوبہ دیہی علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ڈرئیکٹر جنرل آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی

منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دئیے گئے اہداف کے حصول کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور افسران سخت محنت کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی سی ٹی

ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران نے قلیل مدت میں اتنی بڑی تعداد میں پرندے/مرغیاں سبسڈی ریٹ پر مستحق افراد کو فراہم کیئے جو لائق تحسین ہے۔ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی

وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق چیف کمشنر آفس دیہی علاقوں کے شہریوں کے زرائع آمدن میں اضافے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کر رہا ہے۔ڈی جی آئی سی ٹی

منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کو پرندے/مرغیوں سے متعلق بنیادی معلومات اور دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی