اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی رکنی میں آپریشن پر جاتے ہوئے وطن پر قربان ہو گئے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی رکنی میں آپریشن پر جاتے ہوئے وطن پر قربان ہو گئے’ شہید مرید بگٹی کا تعلق سوئی سے تھا ‘ شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی جعفرآباد میں رہائش گاہ پر دہشتگردی کے واقعے میں 2بیٹیاں بھی شہید ہو چکی ہیں’ شہید نے سوگواران میں دو بیوہ اوربارہ بچے چھوڑے ہیں ‘ ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نمازِ جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ عیدگاہ بارکھان میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ ‘ ونگ کمانڈنٹ ایف سی بارکھان کرنل یونس خان’ ایس پی بارکھان عبدالحق، پولیس اور ایف سی کے افسران و اہلکار، قبائلی عمائدین، مقامی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی