پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

 
0
570

اسلام آباداگست18(ٹی این ایس) پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے جمعہ کے روز پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ پولینڈ کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے سمندروں میں میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور بحری قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسزنے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں پاک بحریہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔