اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ، پاک سپورٹنگ کلب نے اسلام آباد کلب کو 3۔0 گول سے ہرادیا 

 
0
453

اسلام آباد،02اپریل(ٹی این ایس):اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں پاک سپورٹنگ کلب نے اسلام آباد کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 3۔0 گول سے ہرا دیا، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پاک سپورٹنگ کلب نے اسلام آباد کلب کو 3۔0 گول سے سے برتری حاصل تھی فاتح ٹیم کی جانب سے عمران، منظور شاہ اور عدیل نے ایک ایک گول کیا، میچ کے دوران پاک سپورٹنگ کلب کے گول کیپراسد عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی روکے، اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں نے کم مارجن کرنے کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، پاک سپورٹنگ کلب کے کوچ جعفرعلی اور منیجر امتیاز حسین نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاک سپورٹنگ کلب کے کھلاڑی آئندہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے (آج) منگل کو پاک سپورٹنگ کلب اپنا لیگ کا چوتھا میچ گنگال کلب کے خلاف کھیلے گی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کب شامل ہیں اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنل 7 اپریل کو جبکہ فائنل 8 اپریل کو کھیلا جائیگا۔