سرگودھا شہر کا کوڑا کرکٹ اور مردہ مرغیوں کے نہر کنارے آنبار نے قریبی آبادیوں میں تعفن پھیلا کر لوگوں کو وبائی امراض میں مبتلا کر دیا

 
0
5139

سرگودھا،02اپریل(ٹی این ایس):سرگودھا شہر کا کوڑا کرکٹ اور مردہ مرغیوں کے نہر کنارے آنبار نے قریبی آبادیوں میں تعفن پھیلا کر لوگوں کو وبائی امراض میں مبتلا کر دیا۔جس کے انکشاف پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پر محکمہ موحولیات کی ٹیم شام کے سائے میں صورتحال کا جائزہ لینے موقع پر پہچ گئی اور لوگوں کو ہدائت کے خود نگرانی کر کے کسی کو کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے نہ دیں اور ایسے اشخاص کو پکڑ کر محکمہ کے حوالے کریں مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کام اہل دیہہ کے فرائض میں شامل ہے تو پھر محکمہ کا کام صرف تنخواہ خوری ہے۔ لوگوں نے این این آئی کو بتایا کہ نہر لوئر جہلم کے کنارے جھال چکیاں سے آٹھواں رسالہ تک شہر بھر سے اٹھائے کوڑا کرکٹ اور مردہ مرغیوں کے انبار لگتے رہے۔میونسپل کارپوریشن اسے ٹکانے لگا نیکی بجائے مزید کوڑاکرکٹ پھینک کر ان انبار میں اضافہ کا موجب بنتی جا رہی ہے جبکہ علاقہ کے قریب قائم پولٹری کنٹرول شیڈ کا گند اور مردہ مرغیوں کو بھی اسی جگہ پھینکنے کا سلسلہ جاری تھا جس سے قریب وجوار کی آبادیوں میں تعفین پھیلانے سے لوگ بالخصوص طباء وطالبات اوربچے وبائی امراض کی لپیٹ میں آئے۔

لڈے والا کے مکینیوں نے محکمہ تحفظ موحولیات کو صورتحال سے آگاہ کیا تو کوئی نوٹس نہ لئے جانے پر محمد سلیم،حسن نواز،اکرام،اسد،وسیم،فضل عباس نے اعلی حکام کے نام تحریری درخواست میں تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے تدارک کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ سکولوں کے طلباء وطالبات کا گزر اسی راستہ سے ہے جو ائے روز وبائی امراض کا شکار ہو کر تعلیم براقرار نہیں رکھ پا رہے جس سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ اس صورتحال کو منظر عام پر لایا گیا تو ضلعی نے محکمہ سے رپورٹ طلب کر لیں تو محکمہ حولیات دن کے اوجھالے کی بجائے شام کے وقت موقع پر پہچ کر اپنی رپورٹ مرتب کرتی رہی۔