اسلام آباد(ٹی این ٰایس) بریکنگ نیوزتازہ ترین وزیراعظم نے احد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دیں

 
0
114

نگران وزیراعظم نے مشیر احد چیمہ ،آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دےدی، نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نگراں وزیرِ اعظم کے سیکریٹری خرم آغا نے مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کے لیے پینل آف آفیسرز تجویز کئے جائیں۔علاوہ ازیںنگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدرِ مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی۔کابینہ ڈویژن نے سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیاتھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے شبے کے پیش نظر تینوں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سےا سٹیبشلمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔