حکومت صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
578

لاہور ، اپریل 17(ٹی این ایس):پنجاب حکومت کی جانب سے ایک سال کا بجٹ پیش کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سال 2018-19ء کا مکمل بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے جبکہ آئین و قانون کی رو سے موجودہ حکومت چار ماہ سے زائد کا بجٹ پیش نہیں کرسکتی۔حکومت چار ماہ کا بجٹ پیش کرکے باقی آٹھ ماہ کا بجٹ آنے والی حکومت پر چھوڑ دے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کیلئے صرف چارماہ کا بجٹ پیش کرے۔