پشاور:محکمہ ایکسائز اینڈ ریونیو  کی قصہ خوانی، دالگراں ، جہانگیرپورہ اور چترالی بازار سمیت اندر شہر میں مختلف علاقوں میں ہوٹل و پلازہ مالکان کے خلاف ادائیگی نہ کرنے پر کاروائی، کئی ہوٹلوں ا ور پلازوں کو سیل کردیا گیا

 
0
401

پشاور، اپریل 17(ٹی این ایس ): پشاورمیں ایکسائز حکام نے ہوٹل و پلازہ مالکان کے خلاف ادائیگی نہ کرنے پر مہم شروع کردی ہے، بعض ہوٹل مالکان نے ایکسائز  حکام کیساتھ جھگڑا بھی کیا.

ٹی این ایس کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ریونیو کے اہلکاروں نے پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی، دالگراں ، جہانگیرپورہ اور چترالی بازار سمیت اندر شہر میں مختلف علاقوں میں میں علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے مختلف پلازوں کو سیل کردیا۔ سیل کئے جانیوالوں میں پلازے اور ہوٹل بھی شامل ہیں جہاں سے مسافروں کو نکال کرہوٹل سیل کردئیے گئے جبکہ دکانوں کو بھی تالے لگا دئیے گئے- اس موقع پر بعض ہوٹل مالکان اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی-

محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق ایک کروڑ سے زائد کی ٹیکس ادائیگی کیلئے ان ہوٹل مالکان و پلازہ مالکان کو نوٹسز و دستک جاری کئے گئے لیکن عدم ادائیگی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی محکمہ ایکسائز کے بیس کروڑ سے زائد ٹیکس مختلف مالکان کے ذمے واجب الادہ ہیں جن کی ریکوری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں-

ایکسائز حکام کے مطابق بعض کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جس کی وجہ سے کارروائی نہیں کی گئی۔