ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

 
0
247

ایبٹ آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ پر مشتمل جسٹس ابراھیم خان اور جسٹس شکیل احمد نےممتاز  ماہر قانون طارق خان تنولی ایڈووکیٹ کی کی رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے کینٹ کے رھائیشیوں پرٹیکسوں میں حالیہ اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ذاہدٹیکس لینے سے تاحکم ثانی روک دیا ہے اور مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک ٹیکسوں میں حالیہ اضافہ نہ لینے کاحکم دیا طارق خان تنولی کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کی پیروی خرم غیاث خان ایڈوکیٹ اور اس اضافے کوغیرقانونی قرار دیا کیونکہ یکدم اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکسوں میں اضافہ شہریوں کے ظلم وزیادتی ہے ادارہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عدالت اس اس اضافے کو کالعدم قرار دے پٹیشن میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ کینٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے ٹیکسوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ کر کے کینٹ کے رھائیشیوں پر نافذ بھی کر دیا گیا تھا جس کے خلاف کینٹ بورڈ کے رھائشی سڑکوں پر بھی نکلے اور بارھا کینٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا لیکن کوئی شنوائی عمل میں دیکھنے میں نہ آئی جس پر طارق خان تنولی نے پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ان ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی جس پر پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ نے تا حکم ثانی کینٹونمنٹ بورڈ کو اضافی ٹیکس لینے سے روک دیا۔