بھارت میں مسلمان لڑکی اللہ اکبر’کا نعرہ لگاتے ہوے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو وائرل

 
0
255

اسلام آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی ۔کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔

ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئےمذکورہ لڑکی نے کہا کہ ’میں کالج جا رہی تھی جب کچھ لوگوں نے مجھ پر الزام لگایا اور کہا کہ میں برقعہ اتارنے کے بعد ہی احاطے میں داخل ہو کتی ہوں، وہ مجھے اندر نہیں آنے دے رہے تھے۔‘

دوسری جانب کرناٹک میں چند روز قبل باحجاب طالبات کو حجاب کے باعث کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کے احتجاج کےبعد انہیں کالج میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی تاہم انہیں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھاکہ طالبات کو کلاس میں آنے کی اجازت تب دی جائے گی جب وہ حجاب اتار کر اور کالج یونیفارم پہن کر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کرناٹک میں کالج پرنسپل کی جانب سے گزشتہ ہفتے طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگادی گئی تھی جس کے بعد سے طالبات کالج کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

حجاب کا تنازع سامنے آنے کے بعد کرناٹک کی ریاستی حکومت نے یونیورسٹیز اور کالجوں میں یونیفارم کو لازمی قرار دیا ہے۔