‏خیبرپختونخواحکومت نیب زدہ افسران پر مہربان سابق ڈرائیکٹر ارکیالوجی عبدالصمد کو پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ایک بار پھر عہدے سے نوازنے کی سمری وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو ارسال کر دی گئی

 
0
355

پشاور مئی 21 (ٹی این ایس): ‏خیبر پختون خواہ حکومت نیب زدہ افسران پر مہربان ہو گئی جعلی بھرتیوں اور کرپشن کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے ڈرائیکٹر ارکیالوجی عبدالصمدکودوبارہ اسی عہدے پرتعینات کرنےکی تیاری مکمل کر لی گئی ذرائع نے ٹی این ایس سے استفسار پر بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ سے ‏ضمانت ملتےہی عبدالصمدکودوبارہ ڈائریکٹربنائے جانے کی سمری وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کردی گئی ہے ڈاکٹرعبدالصمد کو نیب نےکرپشن اور خلاف قانون بھرتیوں کےالزام میں گرفتار کیا تھا ڈاکٹر عبدالصمد 16مئی کوپشاورہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا ہوئے تھے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو ارسال کی گئی سمری پر سینئر وزیر عاطف خان کے دستخط بھی موجود ہیں وزیراعلیٰ کو سمری کی جلدازجلد منظوری کی درخواست بھی کی گئی ہے