کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران راہزن گروہوں سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلئے، مال مسروقہ نقد رقم اور سلحہ برآمد 

 
0
575

پشاور،اپریل 16 (ٹی این ایس):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران راہزن گروہوں سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم اور سلحہ برآمد کر کے مزید انکشافات کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی حجاب گل ولد یار زادہ سکنہ تیراہ نے تھانہ اُرمڑ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتلایا کہ میں مزدوری سے فارغ ہو کر گھر خود جا رہا تھا جب واقع عمر خیل پل ارمڑ پہنچا تو 3 کسان با مسلح نے مجھ پر اسلحہ تھان کر مجھ سے 16000. روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کا ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی صدر احسان شاہ خان ،ایس ایچ او تھانہ ارمڑ صابر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کاروائی کے دوران راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گل ولی ولد حسروگے کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم ،16000 روپے اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 30 بور پستول برآمد کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے جن کی گرفتار جلد عمل میں لائی جائیگی ۔جبکہ دوسری کاروائی کے دوران تھانہ پشتخرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ شہید آباد واقع قبرستان میں لوگو ں کو لوٹنے کی خاطر راہزن گروہ موجود ہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ خان ASI سعید اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والاملزم سلیم ولد عثمان ساکن پشتخرہ کو موقع پر گرفتار کر کے انکے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزما ن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔