سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ ، ضلع بھر کے تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی ، ہر قسم کے جرائم کی ایف آئی آر کا فوری اندراج ، بینکوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

 
0
695

پشاور، اپریل 16(ٹی این ایس): سی سی پی او محمد طا ہر خان  نے ماتحت پولیس افسران کو ضلع بھر کے تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی مکمل چھان بین کا ازسرنو جائزہ لینے ، بینکوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ہر قسم کے جرائم کی ایف آئی آر کا فوری طور پر اندراج یقینی بنایا جائے،غفلت اور سستی کا مظاہر ہ نہ کریں مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو اسکا حق دلانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں ۔


تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن کی سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال خان ایس ایس پی کوارڈنیشن عبدالرؤف بابر ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ،ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز نے شرکت کی سی سی پی او نے کرائم میٹنگ میں ڈویژنل سطح پر جرائم کا جائزہ لیا گیا پالیسی گائیڈ لائن اور آپریشنل گائیڈ لائن کے اہم امور پر بات چیت ہوئی سی سی پی او محمد طاہر خان نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی مکمل چھان بین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ، بینکوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ہر قسم کی جرائم کی ایف آئی آر کا فوری طور پر اندراج یقینی بنائیں ۔غفلت اور سستی کا مظاہر ہ نہ کریں مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو اسکا حق دلانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور اپنی ڈیوٹی میں مزید بہتری لایا جائیں تھانوں میں مکمل ریکارڈ اور مقدمات کی جانچ پٹرتال کرکے کمی بیشی کو دور کیا جائے سی سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو اسکا حق دلانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں جرائم پیشہ افراد کا مکمل چان بین کرکے ازسرنو جائزہ لیا جائیں بینکوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر کریں ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کو انصاف کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معیاری تفتیش کا طریقہ کار اپنائیں اور عوام کو سستا انصاف مہیا کرنا اپنا شعار سمجھیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی کرکے ملزمان کو سزاء وجزاء کیلئے عدالت کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے اور مظلوم افراد کی داد رسی کی جائیں ،تھانوں ،چوکیات ،ناکہ بندیوں اور دوسرے اہم مقامات کا دورہ کرکے اس میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے ۔