انجینئرز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات منظوری کے لیےقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا

 
0
579

پشاور، 16اپریل (ٹی این ایس ): صوبے کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے انجینرز نے مطالبات کو پورا کروانے کے لیے سول سیکرٹرٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔انجینئرز کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک ہم قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر تے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ سی اینڈ ڈبلیو ایرگشن پپلک ہیلھ انجنرنگ اور لوکل گورنمنٹ کے محکموں کے انجینئرز نے کیا۔ مظاہرین کے مطالبات ہیں کےملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے، بی ٹیک ہولڈرز کا کوٹہ گریڈ سترہ سے ختم کیا جائے، سروس سٹرکچر اور پروفشنل الاونس دئیےجائیں، ایگزیکٹو پوسٹ پر پروفشنل انجینئر کی تعنیاتی کو یقینی بنایا جائے۔