آپریشنل اخراجات میں کمی اور حقیقت پسندانہ بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں سےتجاویز طلب کر لی

 
0
285

لاہور مئی 21 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب نے آپریشنل اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کیلئے متعلقہ اداروں سے سفارشات طلب کر لی ہیں ‏زرائع کے مطابق آپریشنل اخراجات حقیقت پسندانہ بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری کیلیے خصوصی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر کمیٹی ‏اورنج لائن میٹروٹرین کےآپریشنل اور مینٹیننس کنٹریکٹ کا بھی جائزہ لے گی کمیٹی میں منصوبہ بندی و ترقیات ،خزانہ، ٹرانسپورٹ،قانون،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام شامل‏ ہونگے کمیٹی کنٹریکٹ کا جائزہ لے کر7روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی