وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے )، گریڈ 18 کے 2 افسران کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری

 
0
1071

اسلام آباد اکتو بر 18(ٹی این ایس):وفاقی  تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نےگریڈ 18 کے 2 افسران  کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،ٹی این ایس کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر جبار  ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ کا تبادلہ  ایف آئی اے  ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ گریڈ18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر جان دورانی (ای سی  ڈبلیو)  ایف آئی اے ہیڈکوارٹر  اسلام آباد کا تبادلہ ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ کر دیا ہے۔