پاکستان پیپلز پارؔٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 
0
354

اسلام آباد اکتوبر 18(ٹی این ایس)سابق ایم پی اے اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نےعمران خان سے بنی گالہ  میں ان کی  رہائش پر ملاقات کی اورتحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمزور سیاسی حکمت عملی اور عوامی مقبولیت میں کمی کے باعث پی پی پی کے سابق ارکان اسمبلی اور انکے ساتھی پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ چوہدری وسیم افضل چن کے پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت سے چوہدری ندیم افضل چن کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات واضح ہوگئے ہیں جس سے ضلع منڈی بہائو الدین اور ضلع سرگودہا کی تحصیل بھیرہ تحصیل بھلوال میں پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچے گا۔