وفاقی دارلحکومت میں ایک نجی عقوبت خانہ دریافت

 
0
672

اسلام آباد،اکتوبر18 (ٹی این  ایس): وفاقی دارلحکومت میں ایک نجی جیل یا عقوبت خانہ کا سراغ ملا ہے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اگر وفاقی دارلحکومت میں لاقانونیٹ کا یہ عالم ہے تو ملک کے دوسرے خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں کیا صورتحال کیا ہوسکتی ہے؟

مذکورہ نجی عقوبت خانہ کورال کے علاقہ کرپا گاوں میں  سی آئی اے کے ایک آپریشن کے دوران پایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لینڈ مافیا کا بنایا عقوبت خانہ تھا  اور اس میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گروپ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کی شناخت  راجہ تذارب اور راجہ تصدق کے طور پر ہوئی ہے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ برآمد ہوئےاسلحہ میں کلاشنکوف پسٹل، میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کی زمینیں ہتھیانے کے لئے انکو اغواء کرکے اس عقوبت خانے میں لایا جاتا اور ان سے زیر چوب زمینوں اور پلاٹس سے دستبرداری کا اقبال نامہ یا  رقوم حاصل کی جاتیں۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو ہمارے اس صفحہ پرنیچےدیکھی جاسکتی ہے